17 دسمبر 2025 - 11:27
مآخذ: ڈان نیوز
شام سمیت مزید سات ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے ایک اعلان نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ’ان ممالک کے شہریوں پر داخلے کی پابندیاں مزید وسیع اور سخت کی جا رہی ہیں جہاں اسکریننگ، جانچ پڑتال اور معلومات کے تبادلے کے نظام میں مسلسل اور سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں، تاکہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو لاحق خطرات سے ملک کو محفوظ رکھا جا سکے‘۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || منگل کو کیے گئے فیصلے کے تحت برکینا فاسو، مالی، نائیجر، جنوبی سوڈان، شام اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس اقدام کے تحت لاؤس اور سیرا لیون پر بھی مکمل پابندی نافذ کی گئی ہے، جن پر اس سے قبل صرف جزوی پابندیاں تھیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ توسیع شدہ پابندی یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔
یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے نومبر میں شام کے عبوری حکمران ابو محمد الجولانی (احمد الشرع) سے ملاقات کے بعد شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ الجولانی سابق القاعدہ کمانڈر ہیں جنہیں حالیہ عرصے تک واشنگٹن کی جانب سے غیر ملکی دہشت گرد قرار دے کر پابندیوں کا سامنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha